google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں دو اپریل کو سینیٹ انتخابات سے متعلق منظوری لی جائے گی اور قومی اسمبلی ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔

وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم ہاؤس اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت  کو بھیجیں گا۔

صدر مملکت قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل کو بلائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …