اتوار , مارچ 1 2026

FBISE کے میٹرک امتحانات 31 مارچ سے

فیڈرل بورڈ نے ایس ایس سی پارٹ اول و دوم کے سالانہ امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کرتے ہوئے 31 مارچ سے تحریری پرچوں کے آغاز اور 7 مئی سے عملی امتحانات لینے کا اعلان کر دیا۔

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ اول اور پارٹ دوم کے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے 24 فروری 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحریری امتحانات کا آغاز 31 مارچ سے ہوگا اور یہ سلسلہ 4 مئی تک جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صبح کے سیشن کے امتحانات 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ طلبہ کی حاضری کا وقت 8:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ شام کے سیشن کے پرچے 2:30 بجے شروع ہوں گے اور امیدواروں کو 2 بجے تک امتحانی مرکز میں پہنچنا ہوگا۔ عملی امتحانات 7 مئی 2026 سے شروع ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق 31 مارچ کو فزکس پارٹ دوم کا پرچہ ہوگا۔ یکم اپریل کو میتھمیٹکس پارٹ اول کے امتحانات لیے جائیں گے۔ 2 اپریل کو ہوم اکنامکس، اکنامکس، انگلش الیکٹو اور الیکٹریکل وائرنگ سمیت مختلف مضامین کے پرچے ہوں گے۔ 3 اپریل کو اسلامیات لازمی پارٹ دوم جبکہ 4 اپریل کو ترجمۃ القرآن اور اقلیتی طلبہ کے لیے اخلاقیات کا پرچہ مقرر کیا گیا ہے۔

6 اپریل کو انگلش پارٹ دوم لازمی کا امتحان ہوگا۔ 7 اپریل کو اسلامی تاریخ، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور جنرل سائنس کے پرچے ہوں گے۔ 8 اپریل کو اکنامکس پارٹ دوم اور آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ کے امتحانات لیے جائیں گے۔ 9 اپریل کو اردو پارٹ دوم لازمی جبکہ 10 اپریل کو کیمسٹری پارٹ اول کے پرچے ہوں گے۔

11 اپریل کو پاکستان اسٹڈیز پارٹ دوم کا امتحان ہوگا جبکہ 13 اپریل کو انگلش پارٹ اول لازمی لیا جائے گا۔ 15 اپریل کو بایولوجی پارٹ دوم اور کمپیوٹر سائنس پارٹ دوم کے امتحانات ہوں گے۔ 16 اپریل کو اردو پارٹ اول لازمی کا پرچہ مقرر کیا گیا ہے۔ 17 اپریل کو اسلامیات اسٹڈیز اور دیگر فنی مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ 18 اپریل کو بایولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے کمپوزٹ پریکٹیکل لیے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں 20 اپریل کو اسلامیات پارٹ اول لازمی کے ساتھ اقلیتی مذاہب کے مضامین بشمول بہائی، بدھ مت، عیسائیت، ہندومت، سکھ مت اور زرتشت مت کے پرچے ہوں گے۔ 21 اپریل کو کیمسٹری پارٹ دوم اور جنرل میتھمیٹکس کا امتحان ہوگا۔ 22 اپریل کو ایجوکیشن اور فزکس کے عملی امتحانات مقرر ہیں۔

23 اپریل کو اکنامکس پارٹ اول، عربی اور کیمسٹری کمپوزٹ کے پرچے ہوں گے۔ 24 اپریل کو فزکس پارٹ اول جبکہ 25 اپریل کو جغرافیہ، انگلش الیکٹو اور ہوم اکنامکس کے مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ 27 اپریل کو میتھمیٹکس پارٹ دوم اور 29 اپریل کو بایولوجی پارٹ اول اور کمپیوٹر سائنس پارٹ اول کے پرچے ہوں گے۔ 30 اپریل کو فزکس کمپوزٹ پریکٹیکل ہوگا۔

بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یکم مئی اور 3 مئی کو امتحانات نہیں ہوں گے۔ عملی امتحانات کا باقاعدہ آغاز 7 مئی سے کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون اور اسمارٹ واچ لانا سختی سے ممنوع ہوگا۔

کنٹرولر امتحانات فاطمہ طاہرہ اور ڈپٹی کنٹرولر آصف بشیر کے دستخط سے جاری اعلامیے میں تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ شیڈول پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے تاکہ امتحانات شفاف اور منظم انداز میں مکمل کیے جا سکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایف بی آر کو 8 ماہ میں 450 ارب کا شارٹ فال

فیڈرل بورڈ آف ریونیو جولائی تا فروری 8.1 کھرب روپے جمع کر سکا، جو نظرثانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے