
پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت میٹرک کے امتحانات 27 مارچ سے شروع ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق دسویں جماعت کا پہلا پرچہ 27 مارچ کو لیا جائے گا۔ پہلے روز عربی، کمرشل جغرافیہ اور تاریخ کے پرچے ہوں گے۔ امتحانی شیڈول کے مطابق میٹرک کا آخری تحریری پرچہ 16 اپریل کو لیا جائے گا، جس میں پنجابی اور تاریخ اسلام شامل ہیں۔
نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے۔ نہم کا پہلا پرچہ اکنامکس، جغرافیہ، ووڈ ورک اور بجلی کی وائرنگ کا ہوگا۔ بورڈ حکام کے مطابق نویں جماعت کا آخری پرچہ 8 مئی کو اسلامیات لازمی کا لیا جائے گا۔
میٹرک کے عملی امتحانات 12 مئی سے شروع ہو کر 22 مئی تک جاری رہیں گے۔ عملی امتحانات کے شیڈول کی تفصیلات متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس پر دستیاب ہوں گی۔
تعلیمی حکام نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تیاری مکمل رکھیں اور امتحانی مراکز میں وقت کی پابندی یقینی بنائیں۔ بورڈز کی جانب سے امتحانی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔
UrduLead UrduLead