پیر , اپریل 13 2026

سپر ایٹس مرحلہ: پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ

انڈین اور سری لنکا میں جاری آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹس مرحلے کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

گروپ مرحلہ ختم ہونے کے بعد آٹھ ٹیمیں سپر ایٹس میں پہنچ گئی ہیں، جہاں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

سپر ایٹس گروپس:

گروپ 1 (X):

بھارت (X1)، جنوبی افریقہ (X4)، ویسٹ انڈیز (X3)، زمبابوے (X2)

گروپ 2 (Y):

انگلینڈ (Y1)، نیوزی لینڈ (Y2)، پاکستان (Y3)، سری لنکا (Y4)

یہ آٹھ ٹیمیں اب تک اپنے اپنے گروپس سے ٹاپ ٹو پوزیشن حاصل کر کے آگے بڑھی ہیں۔ پاکستان نے گروپ اے میں دوسرے نمبر پر رہ کر کوالیفائی کیا، جہاں بھارت پہلے نمبر پر رہا۔

پاکستان کی ٹیم کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں مضبوط فارم میں ہے، جس میں بابر اعظم، فخر زمان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، شاداب خان اور دیگر اہم کھلاڑی شامل ہیں۔

سپر ایٹس میں ہر ٹیم اپنے گروپ کی دیگر تین ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی، اور ٹاپ ٹو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کے میچز درج ذیل ہیں:

  • 21 فروری (ہفتہ): پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ
    مقام: آر پی ایس، کولمبو (رات 6:30 بجے پاکستان ٹائم)
    یہ سپر ایٹس کا افتتاحی میچ ہوگا، جہاں پاکستان گروپ 2 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔
  • 24 فروری (منگل): انگلینڈ بمقابلہ پاکستان
    مقام: پالیکیلی، سری لنکا (رات 6:30 بجے پاکستان ٹائم)
  • 28 فروری (ہفتہ): سری لنکا بمقابلہ پاکستان
    مقام: پالیکیلی، سری لنکا (رات 6:30 بجے پاکستان ٹائم)

پاکستان کی ٹیم نے گروپ مرحلہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر نامیبیا کے خلاف 102 رنز کی بڑی جیت کے ساتھ سپر ایٹس میں جگہ بنائی۔ اب گرین شرٹس کا مقصد گروپ میں ٹاپ ٹو پوزیشن حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی میں آج دو اہم پی ایس ایل میچز

پی ایس ایل 2026 کے دو میچ آج کراچی میں ہوں گے جہاں ٹیمیں پوائنٹس …