google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز - UrduLead
جمعہ , اپریل 4 2025

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج مذاکرات کا آخری روز ہوگا، معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

آئی ایم ایف مشن کا 18 مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے، ضرورت پڑنے پر مذاکرات میں ایک دن کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں آخری قسط کی منظوری دے گا۔

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے واشنگٹن میں ہوں گے، پاکستان کی جانب سے نئے اور بڑے قرض پروگرام کے لیے درخواست دی جائے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز میں شریک ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا، وفد اگلے مالی …