ہفتہ , دسمبر 27 2025

ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کا سلسلہ جاری، شمالی علاقوں میں شدید سردی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کی توقع ہے۔

شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے علاوہ بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آج (ہفتہ) کو بھی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے۔

پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا۔آ

ج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 10 ڈگری، استور اور اسکردو منفی 6 ڈگری، گوپس منفی 5 ڈگری، کالام، گلگت، کوئٹہ اور دیر میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ دھند کے باعث سفر کے دوران احتیاط برتیں اور گرم کپڑے استعمال کریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) نے جمعرات کو ہفتہ وار سینسیٹو پرائس انڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے