google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گندم کی بمپر فصل کے امکانات روشن - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

گندم کی بمپر فصل کے امکانات روشن

رواں سال گندم کی بمپر فصل کے امکانات روشن ہوگئے۔ ہدف سے آٹھ فیصد کم مگردو کروڑ بانوے لاکھ ٹن کی ریکارڈ پیداوارکا امکان ہے۔

سرکاری دستاویزکےمطابق گزشتہ برس کے مقابلے میں چودہ لاکھ تک زیادہ پیداوارہوگی۔

نگران حکومت کے دور میں گندم کی سرکاری قیمت خرید چار ہزار روپےمن تک مقرر ہونے کی اطلاعات کے بعد کسانوں نے بوائی ہدف سے بھی سات  فیصد زیادہ رقبے یعنی دو کروڑ چھتیس لاکھ نوے ہزار ایکڑ پر کی۔

وفاقی وزارت فوڈ سکیورٹی کو چاروں صوبائی حکومتوں کی طرف سے فراہم کئے گئے اعداد و شمارکے مطابق اگلے ماہ کٹائی کے لئے تیار گندم کی فصل ہدف سے تو 8 فیصد کم مگر دو کروڑ 92لاکھ ٹن کی ریکارڈ پیداوار ہونے کے روشن امکانات ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک نےحکومت پاکستان کو 2 کروڑ 94 لاکھ ٹن پیداوار کی خوشخبری دی ہے۔دستاویز کے مطابق صوبوں کے لحاظ سے سندھ اپنے ہدف سے بھی1 لاکھ 40 ہزار ٹن اضافےکے ساتھ 41 لاکھ 40 ہزار ٹن،پنجاب ہدف سے 11 فیصد پیچھے مگر 2 کروڑ 23 لاکھ ٹن سے پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم کرے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ہدف سے 14 فیصد کمی کے ساتھ 14 لاکھ ٹن جبکہ بلوچستان حکومت نے ہدف سے 13 فیصد کمی کے ساتھ 13 لاکھ 20 ہزار ٹن کی رپورٹ اسلام آباد بھیجی ہے۔

 پاکستان میں نجی شعبے کے ذریعے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے سال رواں میں ساڑھے 13 لاکھ ٹن گندم درآمد کی گئی ہے اور اگلے سال پیداوار میں اتنے ہی اضافے کی اطلاعات سے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے بھی امکانات رد نہیں کئے جاسکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …