google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل

بلوچستان میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہوگیا ۔ مکران اور ساحلی علاقوں میں آج رات سے تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ شمالی اضلاع میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مکران،رخشان،کوئٹہ، سبی، نصیرآباد اور ژوب ڈویژن کے اضلاع میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

موسلادھار بارشوں کے باعث گوادر ، کیچ ، تربت اور پنجگور اور دیگر علاقوں میں  برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع برفباری سے موسم سرد اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …