google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 10 سال میں ہزار ارب کا قرضہ چڑھا، وزیراعلیٰ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

10 سال میں ہزار ارب کا قرضہ چڑھا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ 10 سال میں ہزار ارب کا قرضہ چڑھا، صوبے میں ایک منصوبہ بھی نظر نہیں آرہا،

عمر ان خان کی مشاورت پر کا بینہ میر ٹ پر بنی ،رشتہ داروں کووزارتیں دینا گنا ہ نہیں ،شہبا ز شریف آ ئینی وزیر اعظم ملا قا ت ضرورکرونگا ،

وفاق1510ارب کے بقایاجات اقساط میں ادا کر دے ورنہ صوبے میں بجلی سستی کر ے اور سبسڈی بقایاجات سے کاٹ لے،وزیراعلیٰ کی حیثیت سے تمام آئینی فورمز پر صوبے کی نمائندگی کروں گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے حلف اٹھا لیا ہے اور وہ اب آئینی وزیراعظم ہیں ضرور ملاقات کروں گا۔ باقی فارم 45 اور 47 کے حوالے سے ہمارا جو موقف ہے، وہ قائم رہےگا۔

صوبائی کابینہ عمران خان کی مشاورت سے بنی ہےمیرٹ پر وزراء کا انتخاب کیا ہے ۔

انھوں نے اپنی جماعت کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے 10سالوں میں صوبے پر ایک ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھایا گیا۔

10سالوں میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جس سے صوبے کو فائدہ ہو وفاق 1510 ارب کے بقایاجات اقساط میں ادا کر دے ورنہ صوبے میں بجلی سستی کر کے عوام کوریلیف دے اور سبسڈی کی رقم بقایاجات سے کاٹ لے۔

امن و امان کی بہتری کےلئے پولیس کووسائل دیکر مضبوط کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …