google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا۔ گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔ 

اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔

پنجاب کی کابینہ میں حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، عاشق حسین کرمانی شامل ہیں۔

اسی طرح شیر علی گورچانی، رمیش سنگھ اڑورہ، خلیل طاہر سندھو، سلمان رفیق، عمران نذیر، ذیشان رفیق اور صہیب بھرت نے بھی حلف اٹھایا۔

بلال یاسین، مجتبیٰ شجاع الرحمن اور سہیل شوکت بٹ بھی بھی حلف اٹھانے والوں میں شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …