google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب

پیپلزپارٹی کےنامزد امیدوار میر سرفراز بگٹی بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ بلوچستان منتخب ہو گئے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی بلوچستان کے انتخاب کے لیے جمعہ کو نو بجے سے شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مقررہ وقت تک پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میر سرفراز بگٹی نے وزارت اعلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے او اس کے سوا کسی بھی دوسرے امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میر سرفراز بگٹی کے کاغذات درست قرار دیے گئے اور اس طرح میر سرفراز بگٹی بلامقابلہ بلوچستان کے بلامقابلہ و زیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے باقاعدہ انتخاب کے لیے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …