google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت - UrduLead
پیر , اپریل 21 2025

بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت

پاکستان کو مالی سال 2024-25 کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ) کے دوران بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر کی مالی معاونت موصول ہوئی، جو سالانہ ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں صرف 28.40 فیصد ہے۔

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق، موصول شدہ فنڈز میں 5 ارب 37 کروڑ ڈالر بطور قرض جبکہ 13 کروڑ 56 لاکھ ڈالر بطور گرانٹس شامل ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس میں آئی ایم ایف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط شامل نہیں ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق، اس عرصے میں پاکستان کو پچھلے مالی سال کے مقابلے میں 1.39 ارب ڈالر کم فنڈز حاصل ہوئے۔ گزشتہ سال جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان کو 6 ارب 89 کروڑ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت موصول ہوئی تھی۔

موصول شدہ فنڈز کی تفصیلات کے مطابق:سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر , متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 2 ارب ڈالر  قرض دیا جبکہ  چین نے 1 ارب ڈالر قرض رول اوور کیا۔

دیگر عالمی اداروں نے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے، جن میں ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) کی جانب سے 1 ارب 18 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک کی جانب سے 72 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔

ملکی معاونت فراہم کرنے والے ممالک میں چین، امریکہ، سعودی عرب، فرانس، کویت اور جاپان شامل ہیں

فرانس نے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین نے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکہ نے 4 کروڑ ڈالر، جاپان نے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور کویت نے 2 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہدف کے مقابلے میں کم معاونت مالی سال کے اختتام تک بجٹ اور ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ بڑھا سکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مذہبی جماعتوں کا 27 اپریل کو مینارپاکستان پر بہت بڑا جلسہ اور مظاہرہ کا اعلان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی حافظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے