پیر , اگست 3 2026

مسٹری اسپینر سن کر اچھا لگتا ہے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ابرار احمد کا کہنا ہے کہ مسٹری اسپینر سن کر اچھا لگتا ہے، ایک دو نئی بال پر کام کررہا ہوں۔

 کراچی کنگز کے خلاف کوئٹہ کی فتح کے بعد پریس کانفرنس میں اسپینر ابرار احمد کا کہنا تھا کہ جس طرح ملتان کی پچ تھی کراچی کی اسی طرح کی پچ ہے۔

ابرار احمد نے کہا کہ کراچی کی پچ اسپینرز کے لیے سازگار ہے، میرا کام محنت اور بہتر پرفارم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دو نئی بال پرکام کررہا ہوں، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہوں گے وہاں بال اپلائی کروں گا۔

اسپینر ابرار احمد نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا چکے ہیں، ان کے ہوم گراؤنڈ پر بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان نے 2026 کامن ویلتھ گیمز میں پہلا میڈل جیت لیا

ارشد ندیم کی ابتدائی مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر پاکستان کی پہلی میڈل کامیابی …