جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

مصنوعات پر ٹیرف: اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس

مریکہ کی طرف سے پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے معاملہ پر حکومت نے پیر کو اسٹیک ہولڈرز کا اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر تجارت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کی صدارت کریں گے ، اجلاس میں پاکستانی مصنوعات پر 29 فیصد ٹیرف کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں  امریکہ کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر عائد کردہ  ٹیرف پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزیر خزانہ کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے چکے ہیں، اسٹیئرنگ کمیٹی اس حوالے سے قائم کردہ ورکنگ گروپ کی سفارشات و تجاویز کا جائزہ لے گی،

اسٹیئرنگ کمیٹی صورت حال کی نگرانی کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر ڈاکٹر رضوان تاج MDCAT 2026 کے انتظامات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

MDCAT 2026 کی شفاف اور منظم انعقاد کے لیے پی ایم اینڈ ڈی سی صدر کا وائس چانسلرز اور صوبائی حکام کے ساتھ اجلاس

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر رضوان …