جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

پنجاب سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم

اسلام آباد میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیشنگوئی

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں موسم خشک اورگرم رہنے کی پیشنگوئی کی ہے، شام اور رات کے دوران شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے

پنجاب اور سندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورمیدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے، شام اور رات میں شمالی بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مغربی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

پنجاب اورسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہے گا، اسی طرح مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ عید کی تعطیلات کے آخری روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈرامہ آپ کی عزت کے ایک جذباتی منظر میں عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری کو دکھایا گیا ہے 

‘آپ کی عزت’ ریویو: عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری نے دل جیت لیا، ‘در نجات’ اور ‘لیڈر’ پر تنقید

معروف ڈرامہ ریویو شو میں میزبان رابعہ اور شازیہ نے اس ہفتے نشر ہونے والے …