google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کانظام لائیں گے - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کانظام لائیں گے

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی، جلد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کا نظام لائیں گے،

موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے اہم مسئلہ ہے اسے حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی یوم گلیشئیر پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں،

پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا ہوگا۔

محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ انفراسٹر کچر کی بہتری اور اصلاحاتی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ایف بی آر میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔

وزیرخزانہ نے خطاب میں کہا کہ آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہمیں کلائمیٹ کے لیے نئے منصوبے لانے ہوں گے،

آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کانظام لائیں گے، لاہور میں دھند کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے