google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع

چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا دو ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔ وزارتِ خزانہ نے مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ۔

دو ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت چوبیس مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔ اعلامیے کے مطابق چین کے فیصلے سے زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔

وزارت خزانہ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔

اعلامیہ کے مطابق چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی۔ وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایس آئی ایف سی حکام کی آئی ایم ایف کے وفد کو بریفنگ

آئی ایم ایف حکام کی وزارتِ خزانہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے