google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی2025: افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

چیمپئنز ٹرافی2025: افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ،انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ آج  کھیلا جائے گا، اہم میچ 2 بجے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

سیمی فائنل  کیلئے دونوں ٹیموں کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے، دونوں ٹیموں نے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کی، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین رچرڈ تھامسن نے تصدیق کی تھی کہ انگلینڈ کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں افغانستان کے خلاف اپنا میچ کھیلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ پر پابندی جیسے مسائل پر برطانوی حکومت، آئی سی سی اور کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی ہے اور سب کی آراء کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …