اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

9 مئی کے واقعات میں عمران خان براہ راست ملوث

نگران حکومت کے دور میں کی گئی سانحہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق تحقیقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ان واقعات میں براہ راست ملوث تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے درجنوں رہنماؤں نے تشدد کو ہوا دینے کے لیے کردار ادا کیا، تاہم شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات قائم ہونے کے باوجود تحقیقاتی رپورٹ میں نام شامل نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ میں حماد اظہر، زرتاج گل، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، شاندانہ گلزار کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ تحقیقاتی رپورٹ میں فرخ حبیب، علی زیدی، کنول شوذب، شہریار آفریدی کو بھی ملوث قرار دیا گیا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، فیصل جاوید، ڈاکٹر یاسمین راشد، محمودالرشید بھی ملوث قرار دیے گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے عمر چیمہ،حسان نیازی، عالیہ حمزہ، جمشید اقبال چیمہ، مسرت چیمہ بھی ان پرتشدد واقعات میں ملوث تھے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو بھی تشدد کو ہوا دینے میں ملوث قرار دیا گیا ہے، صداقت عباسی، واثق قیوم، نوشین حامد، عامرڈوگر، زین قریشی بھی 9 مئی کو تشدد کی کارروائیوں کو سپورٹ کر رہے تھے۔

ان رہنماؤں کے علاوہ طیبہ ابراہیم، شبانہ فیاض، اظہر میر اور عامر مغل سمیت 80 سے زائد رہنماؤں کو 9 مئی کے واقعات میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …