جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

بیشتر علاقوں میں بارش جاری: محکمہ موسمیات

مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا، کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش جاری ہے۔

چمن سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں ژالہ باری تو کہیں برف باری ہورہی ہے۔

بلوچستان کے متعدد شہروں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔

دوسری جانب لاہور، ملتان، چیچہ وطنی اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش جاری ہے، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا سسٹم 2 مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف بار ی کا ا مکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل سندھ کے شہروں لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈرامہ آپ کی عزت کے ایک جذباتی منظر میں عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری کو دکھایا گیا ہے 

‘آپ کی عزت’ ریویو: عروہ حسین اور احسن خان کی اداکاری نے دل جیت لیا، ‘در نجات’ اور ‘لیڈر’ پر تنقید

معروف ڈرامہ ریویو شو میں میزبان رابعہ اور شازیہ نے اس ہفتے نشر ہونے والے …