google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیئرون ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

ٹیئرون ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کی جانب سے غیر تصدیق شدہ رسید یا انوائس جاری کرنے والے ٹیئرون ریٹیلرز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس رولز 2006 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق غیرتصدیق شدہ انوائس جاری کرنے میں ملوث ہونے پر کاروبار سیل کیا جائے گا  جبکہ اسٹور 48 گھنٹوں کیلئے ایف بی آر کے ڈیٹابیس سے منقطع ہونے پر بھی کارروائی ہوگی۔

آف لائن مدت کے دوران جاری کردہ انوائسز اگلے 24 گھنٹوں میں سسٹم میں داخل نہ کرنا جرم تصور ہوگا۔

ایف بی آر کے مطابق آف لائن مدت کے دوران انوائسز کا ریکارڈ محفوظ نہ رکھنے کی صورت قانون لاگو ہوگا اور ان میں سے کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری احاطہ سیل کیا جائے گا جبکہ متعلقہ کمشنر جگہ کو سیل کرنے کیلئے تحریری طور پر آرڈر جاری کرے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر کو کاروباری جگہ کو سیل کرنے کی اجازت دینے یا مسترد کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔

انٹیگریٹڈ ٹیئرون ریٹیلرز کے کاروباری احاطے کو ڈی سیل کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …