ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری، مداخلت کا انکشاف

راچی، لاہور اور اسلام آباد ایرپورٹس کی حدود میں طیاروں کو جی پی ایس سگنل میں دشواری اور مداخلت کے واقعات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔  

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا۔  لاہور، کراچی اوراسلام آباد ایرپورٹس کے 100 ناٹیکل میل ایریا میں طیاروں کو فلائٹ کے دوران جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔

ایئر ٹریفک کنٹرول ( اے ٹی سی) نے طیاروں کے کپتانوں کو نئی ہدایت جاری کردیں۔

کراچی اور لاہور انفارمیشن ریجن کے دیگر علاقوں میں بھی طیاروں کو دوران پرواز جی پی ایس سگنل میں دشواری رپورٹ ہوئی ہے۔ نوٹم کے مطابق تمام پائلٹ  تفصیلات کے ساتھ جی پی ایس سگنل دشواری کے متعلق فوری اے ٹی سی کو رپورٹ دیں۔

فریکوئنسی مداخلت کے دوران پرواز نیویگیشن کے محفوظ اور موثر تسلسل کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نیویگیشن میں دشواری کی صورت میں اے ٹی سی کو مدد کے لیے مطلع کریں۔

جی پی ایس سگنل میں مداخلت اور دشواری سے طیاروں کو فلائٹ کے دوران مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔جی پی ایس سگنل دشواری سے پروازوں کے روٹ سے ہٹنے کے سبب مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …