google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ن لیگ کی نشستیں 108، پیپلز پارٹی کی 68 ہوگئیں - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ن لیگ کی نشستیں 108، پیپلز پارٹی کی 68 ہوگئیں

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں کے مطابق اب تک کی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ۔

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ قومی اسمبلی میں جنرل نشستوں پر پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن 75 جنرل نشستوں پر کامیاب ہوئی، 9 ممبران کی شمولیت کے بعدتعداد 84 ہو گئی، ن لیگ کو اقلیتوں کی 4 اور خواتین کی 20 نشستیں ملیں ، مسلم لیگ ن کی اب تک کی قومی اسمبلی نشستوں کی تعداد 108 ہو گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 54 امیدوار جنرل نشست پر کامیاب ہوئے، کسی آزاد امیدوار نے شمولیت اختیار نہیں کی۔

پیپلز پارٹی کو اقلیتوں کی 2 نشست اور خواتین کی 12 نشستیں ملیں ،مجموعی تعداد 68 ہو گئی-

سنی اتحاد کونسل میں 81 آزاد ممبران شامل ہوئے ، مخصوص نشستوں کا معاملہ الیکشن کمیشن میں زیر التوا ہے ۔

ایم کیو ایم کے 17 امیدوار کامیاب ہوئے، کسی نے شمولیت اختیار نہیں کی، ایم کیو ایم کو اقلیت کی ایک اور خواتین کی 4 نشستیں ملیں ، جس سے اس کے ارکان کی تعداد 22 ہو گئی، جمعیت علمائے اسلام ف کے 6 ارکان کامیاب ہوئے ،کسی نے شمولیت اختیار نہیں کی، 2 خواتین کی نشست ملیں، مجموعی تعداد 8ہو گئی۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے 3ممبران جنرل نشست پر کامیاب ہوئے ، ایک آزاد امیدوار کی شمولیت کے بعد ارکان کی تعداد 4 ہو گئی، ایک خاتون کی نشست ملی، مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 5 ہو گئی، استحکام پاکستان پارٹی کے 3 امیداور کامیاب ہوئے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …