جمعرات , جولائی 30 2026

سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت

مسلم لیگ ن نے مریم نواز کے سوا سینئر قیادت کو صوبائی نشستیں چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف قصور اور لاہور کی صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے، حمزہ شہباز لاہور کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق سردار غلام عباس چکوال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، رانا تنویر شیخو پورہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ احسن اقبال نارووال کی صوبائی نشست چھوڑیں گے، سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان کی صوبائی نشست چھوڑیں گے۔

ذرائع ن لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جام کمال لسبیلہ کی صوبائی نشست سے دستبردار ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

FBISE کی جانب سے طلبہ کے نام جاری کرنے پر تحفظات

ماہرین نے نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ناجائز ذرائع …