google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈسکوز ، کے الیکٹرک2ماہ سے خراب میٹر فوری تبدیل کرے : نیپرا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ڈسکوز ، کے الیکٹرک2ماہ سے خراب میٹر فوری تبدیل کرے : نیپرا

نیپرانے تمام ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کی بلنگ میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں پر تسلی بخش جواب موصول نہ ملنے پر ہدایات جاری کردیں
،نیپرا اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کا ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کو نیپرا کی انکوائری رپوٹ میں کی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیاگیا ہے ،
تقسیم کار کمپنیوں کو 2 ماہ سے خراب میٹرز کو فورا تبدیل کرنے اور ان میٹرز پر اوسطا بل چارج کر نے کی بجائے اصل میٹر ریڈنگ کے حساب سے وصول کرنیکا حکم بھی دیا گیا ہے ،
تقسیم کار کمپنیاں پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی سے رابطہ کرکے جون 2023 سے اب تک جن صارفین کی کیٹیگری 30 دن سے زائد بلنگ کی وجہ سے پروٹیکٹڈسے نان پروٹیکٹڈ میں تبدیل ہوئی ہے اسے ٹھیک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
نیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ الیسکو کمپنی کو پی آئی ٹی سی میں ریکارڈ نہ ہونے کی بنا پر اسے اپنے ریکارڈ کی بنیاد پر کیٹیگری کو ٹھیک کرنے کی ہدایت اور فورا اپنے بلنگ ریکارڈ کو پی آئی ٹی سے الحاق کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
تمام تقسیم کار کمپنیوں کو اس غیر قانونی عمل میں ملوث افسران کے خلا ف کاروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ، حیسکو ، سیپکو ، ٹیسکو اور پیسکو جولائی 2018 سے جون 2023 تک سرکل کی سطح پر وصول نہ ہونے والے بلوں کی جانچ پڑتال کرے اوراس عمل میں ملوث افسران کے خلاف بھی کاروائی کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔
میپکو، کیسکو اور لیسکو بھی جولائی 2018 سے جون 2023 کے دوران غیر وصول شدہ بلوں کو فورا وصول کرے، تمام تقسیم کار کمپنیاں سختی سے کنزیومر سروس مینول اور ٹیرف کے قانون کے مطابق 30 دن کے بلنگ سائیکل پر عمل کریں،
مزید برآں تقسیم کار کمپنیاں اپنے ملازمین کو کنزیومر سروس مینول اور ٹیرف کے قانون کے حوالے سے آگاہی پیدا کریں ،تمام تقسیم کار کمپنیاں 1 ماہ میں تمام ہدایات پر عمل درآمد کرنے کی پابند ہیں ،1 ماہ میں عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں تقسیم کار کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مارچ 2025 تک بجلی 12 روپے سستی کرنے کی تیاری

حکومت نجی آئی پی پیز ، سرکاری بجلی گھروں اور شمسی و پون بجلی کے …