google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد خواتین پولیس اہلکاروں کا بائیک رائیڈر پر تشدد - UrduLead
جمعرات , دسمبر 26 2024

اسلام آباد خواتین پولیس اہلکاروں کا بائیک رائیڈر پر تشدد

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پارسل لانے میں تاخیر پر خواتین پولیس اہلکاروں نے بائیک رائیڈر پر تھپڑوں کی بارش کردی،

ڈی آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے 2 خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے سینئر افسر کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پارسل لانے میں تاخیر پر خواتین پولیس اہلکاروں نے بائیک رائیڈر پر تھپڑوں کی بارش کر دی،

خواتین اہلکاروں کے تشدد سے نوجوان زخمی ہو گیا، 15 پر کال کرنے کے باوجود بھی پولیس موقع پر نہیں پہنچی۔

بائیک رائیڈر اعجاز کا کہنا تھا کہ ان کے اوپر خواتین اہلکاروں نے تشدد کیا ہے، میں پارسل لے کر آیا تھا اور میرا فون بند ہو گیا،

مجھے خواتین پولیس اہلکاروں نے پہلے گالیاں دیں اور پھر مجھ پر تشدد کیا، 15 پر کال کرنے کے باوجود بھی پولیس میری مدد کو نہیں پہنچی۔

ڈی آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل کو معطل کردیا،

ڈی آئی جی نے سینئر افسر کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہانیہ عامر کا امریکا میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر وضاحت

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکا میں مداحوں سے ملاقات کے دوران پیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے