google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بانی پی ٹی آئی، اہلخانہ کیخلاف پوسٹ پر سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

بانی پی ٹی آئی، اہلخانہ کیخلاف پوسٹ پر سلمان احمد کی پارٹی رکنیت ختم

گلوکار سلمان احمد کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے سلمان احمد کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ سلمان احمد سوشل میڈیا بیانات سے پارٹی قیادت اور ورکرز میں نفاق پیدا کرتے رہے،

انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور اہل خانہ کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کیں۔

 پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان احمد کو جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ پارٹی آپ کے بیانات سے اظہار لاتعلقی کرتی ہے،

آپ کی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے، آپ مستقبل میں پی ٹی آئی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پرانے پاور پلانٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ کل اسلام آباد میں ہوگا

سرکاری ملکیت میں موجود پرانے اور غیر فعال پاور پلانٹس کی نیلامی کے دوسرے مرحلے …