حکومت نے مزید 6 آئی پی پیز سے مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدے ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، حکومتی فیصلے سے مزید 300 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق 2 ہزار 396 میگا واٹ کے 6 آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کیے جائیں گے، گل احمد انرجی کے 136میگاواٹ کے ساتھ معاہدہ ختم کیاجائے گا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیپکو پاور پروجیکٹ کے 1638 اور 200 میگاواٹ ، اٹک پاور 165 اور 131میگا واٹ کوہ نور انرجی کے ساتھ بجلی معاہدے ختم ہوںگے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے 126میگا واٹ کے ٹپال انرجی کے ساتھ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی پی پیز کیساتھ معاہدے ختم کرنے سے بجلی ٹیرف میں بھی کمی ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی وفاقی حکومت 13 آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کر چکی ہے، جس میں بگاس سے چلنے والے 8 نجی بجلی گھروں کیساتھ معاہدوں بھی شامل ہیں۔