google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری

ملک بھر میں سردی کے ڈیرے، آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری، پہاڑوں پر دو فٹ سے زائد برف گرنے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری، ضلع استور میں برف باری سے نظامِ زندگی متاثر ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں بابو سرٹاپ، نانگا پربت اور بٹو گاہ میں برف باری ہوئی۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید سردی، بلوچستان میں کوئٹہ، قلات، چمن، قلعہ عبداللّٰہ، پشین اور زیارت سمیت صوبے بھر میں شدید سردی کے باعث پانی پائپوں میں جم گیا۔

پہاڑی تودا گرنے سے گلگت اسکردو روڈ بند ہے، کراچی میں بھی سردی، پارہ 11 ڈگری تک گرگیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

برطانیہ اور امریکا: بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی برقراررکھنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں

برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نےکہا کہ برطانیہ، امریکا کے ساتھ مل کر اس …