google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت شفاف انتخابات کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے،انوارالحق کاکڑ - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

حکومت شفاف انتخابات کیلئے ہرممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے،انوارالحق کاکڑ

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حکومت شفاف انتخابات کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے دولتِ مشترکہ کے مبصر گروپ نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت کیلئے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ حکومت مبصرین کو انتخابات کے جائزے کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کرے گی، حکومت شفاف انتخابات کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے، ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلہ عوام کرینگے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے، وفد نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو خیرسگالی کا پیغام دیا، وفد نے شفاف انتخابات کےانعقاد کیلئے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بشریٰ انصاری کی اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اپنی 69 ویں سالگرہ پر بنائی گئی ویڈیو …