google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایڈپیک 2024 میں پاکستان پویلین کی کامیاب تشکیل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایڈپیک 2024 میں پاکستان پویلین کی کامیاب تشکیل

ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) اور پاک عرب ریفائنری کمپنی لمیٹڈ (پارکو) نے پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (پی آئی پی) کی ایڈپیک 2024 میں پاکستان پویلین کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی ہے۔

پاکستان پویلین نے توانائی کی صنعت کے عالمی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا۔

پی آئی پی نے ایڈپیک 2024 میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت اور پویلین کے کامیاب انتظام کو ممکن بنایا جو 4 سے 7 نومبر تک ابو ظہبی میں منعقد ہوا۔

ایم پی سی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر / سی ای او فہیم حیدر نے کہا: “ہم پی آئی پی کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایڈپیک میں پاکستان پویلین قائم کیا۔ یہ پلیٹ فارم پاکستانی کمپنیوں کو توانائی کے شعبے کے عالمی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جو خاص طور پرحالیہ جدید ٹیکنالوجی جس کا مدعا صاف اور گرین انرجی ہے، کے لئے بہت اہم یے۔

ایم پی سی ایل نے 2050 تک یا اس سے پہلے نیٹ زیرو آپریشنز کے حصول کے لیے اپنے عزم کو مستحکم کیا ہے، جیسا کہ 2023 میں آئل اینڈ گیس ڈیکاربونائزیشن چارٹر (او جی ڈی سی) پر دستخط کے ذریعے ظاہر کیا گیا ہے۔

کمپنی جدید ٹیکنالوجیز کی تلاش میں بھی ہے، جن میں ای آئی پر مبنی پیشن گوئی دیکھ بھال کے حل اور کاربن کیپچر اور اسٹوریج ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

’بسمل‘ میں ہمیں ہماری سوچ سے زیادہ امیر دکھایا گیا: سویرا ندیم

مقبول ڈرامے ’بسمل‘ میں امیر کاروباری شخص کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی سویرا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے