google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 صبا قمر یونیسیف پاکستان کی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

صبا قمر یونیسیف پاکستان کی بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر مقرر

اقوام متحدہ (یو این) کے بچوں کی فلاح و بہبود کے ادارے یونیسیف نے اداکارہ صبا قمر کو ملک کا پہلا بچوں کا قومی سفیر تعینات کردیا۔

صبا قمر نے بھی انسٹاگرام پوسٹ میں یونیسیف کے پلاٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پر بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ انہوں نے چند طاقتور اور انتہائی خوبصورت لوگوں سے ملاقات کی۔

یونیسیف کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نیشنل ایمبیسڈر کی تعیناتی کی گئی ہے۔

بطور نیشنل چائلڈ ایمبیسڈر صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔

صبا قمر خصوصی طور پر بچوں پر تشدد، انہیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے، ان کی ذہنی صحت اور کم عمری کی شادی جیسے اہم اور سنگین مسائل پر آواز اٹھائیں گی۔

پاکستان لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے حوالے سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے اور یہاں پانچ لاکھ لڑکیاں 18 سال سے قبل ہی اپنے پہلے بچے کو جنم دیتی ہیں۔

صبا قمر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس سمیت اداکاری کے ذریعے بچوں اور خواتین پر تشدد اور ان کے استحصال کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …