اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرمی اور موسم کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست تک توسیع کر دی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں اسکول اور کالجز پیر 5 اگست سے کھلیں گے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی تھیں۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کے طلبہ کو موسم گرما کی تعطیلات جو 10 جون کو شروع ہوئی تھیں اور 31 جولائی بروز بدھ کو ختم ہونے والی تھیں، اب شدید موسمی حالات کے باعث بڑھا دی گئی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں شدید گرمی اور مرطوب موسم کے پیش نظر اسلام کیپٹل ٹیریٹری(آئی سی ٹی )اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 4 اگست 2024 تک توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 28 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکول اور کالج پیر 5 اگست 2024 کو کھلیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب میں نویں جماعت کا نتیجہ کل بدھ 2 ستمبر 2026ء کو صبح 10 بجے جاری

پنجاب بھر کے نویں جماعت کے طلبہ کا انتظار ختم ہونے کو ہے، کیونکہ صوبے …