google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نادر علی کا کپل شرما سے کال ریسیو نہ کرنے کا شکوہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

نادر علی کا کپل شرما سے کال ریسیو نہ کرنے کا شکوہ

بھارتی کامیڈین اور دی کپل شرما شو کے میزبان کپل شرما پاکستانی یوٹیوبر اور پرینک اسٹار نادر علی کا فون نہیں اٹھا رہے۔

اس بات کا اظہار نادر علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر کامیڈین پرویز صدیقی کے ساتھ پوڈ کاسٹ کے دوران کیا۔

پوڈ کاسٹ میں پرویز صدیقی نے اپنے دورہ بھارت اور دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج میں کپل شرما کے ساتھ کام کرنے اور ان کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کپل شرما بہت محنتی اداکار ہیں وہ پوری رات کمرے میں ریہرسل کرتے رہتے تھے۔

اسی دوران یوٹیوبر نادر علی نے کپل شرما کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس کامیابی کے مستحق بھی ہیں بس آج کل ہماری کال ریسیو نہیں کر رہے۔

نادر علی نے مزید کہا کہ کپل شرما اگر ہمارا شو دیکھ رہے ہیں تو کال اٹھالیں۔

پرویز صدیقی نے بتایا کہ جب کپل شرما اور میں لافٹر چیلنج میں تھے تو میں نے ان سے پوچھا تھا کہ یہ مقابلہ آپ جیت گئے تو کیا کروگے جس پر کپل نے مجھے بتایا تھا کہ اگر میں شو میں جیت گیا تو اپنا مکان پختہ کرواؤں گا اور بہن کی شادی کروں گا جس پر میں نے انہیں کہا تھا کہ پھر آپ ہی جیتو گے۔

کامیڈین پرویز صدیقی نے مزید بتایا کہ شو کے بعد کپل شرما نے اپنی بہن کی شادی میں مجھے مدعو بھی کیا تھا مگر اس وقت میں امریکا شو کرنے گیا ہوا تھا جس وجہ سے میں کپل کی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہوسکا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …