google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عاطف اسلم نے نئی نعت ریلیز کردی - UrduLead
ہفتہ , مئی 17 2025

عاطف اسلم نے نئی نعت ریلیز کردی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنا نیا روح پرور کلام ریلیز کردیا۔

عاطف اسلم نے نئی نعت ’’میں صدقے یا رسول اللہ ﷺ‘‘ یوٹیوب پر ریلیز کی ہے اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ کلام براہ راست میرے دل سے ہے جس کے ہر لفظ کا اپنا منفرد اور طاقتور معنی ہے، مجھے امید ہے کہ آپ سب اس سے جُڑیں گے۔

اس سے قابل عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر دلوں کو چُھو لینے والی اپنی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ جاری کیا تھا جسے خوب پسند کیا گیا تھا۔

عاطف اسلم کی پڑھی گئی نعتوں ’تاجدارِ حرم‘ اور ’مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام‘ نے بھی خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی کی فروخت پر کیپٹل گین ٹیکس کی شرح میں …