بدھ , جولائی 15 2026

فرانس 2026 فیفا ورلڈ کپ جیتنے کا مضبوط امیدوار

اے آئی کی پیش گوئی: ارجنٹینا دوسرے نمبر پر

فیفا ورلڈ کپ 2026 اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ معروف بین الاقوامی میڈیا ادارے الجزیرہ کی جانب سے مختلف مصنوعی ذہانت (AI) ماڈلز کے ذریعے کی گئی پیش گوئی میں فرانس کو عالمی چیمپئن بننے کا سب سے مضبوط امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی تحقیقی ٹیم AJLabs نے دنیا کے نو بڑے اے آئی ماڈلز سے ورلڈ کپ کے ممکنہ فاتح، رنر اپ اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کی پیش گوئی حاصل کی۔ اس تجزیے میں ٹیموں کی مجموعی طاقت، کھلاڑیوں کے معیار، کوچنگ، ماضی کی کارکردگی اور موجودہ ٹورنامنٹ میں فارم کو مدنظر رکھا گیا۔

نتائج کے مطابق فرانس کو نو میں سے پانچ اے آئی ماڈلز نے چیمپئن قرار دیا، جن میں Gemini، Grok، DeepSeek، Le Chat اور Qwen شامل ہیں۔ دوسری جانب ارجنٹینا کو چار ماڈلز، جن میں ChatGPT، Claude، Copilot اور Meta AI شامل ہیں، نے ٹائٹل کا مضبوط امیدوار قرار دیا۔

رنر اپ کی پیش گوئی نسبتاً تقسیم رہی۔ تین اے آئی ماڈلز نے فرانس کو اور تین نے ارجنٹینا کو فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم قرار دیا، جبکہ دو ماڈلز نے انگلینڈ اور ایک نے اسپین کو رنر اپ منتخب کیا۔

تیسری پوزیشن کے حوالے سے سب سے زیادہ اتفاق اسپین پر نظر آیا، جسے نو میں سے چھ اے آئی ماڈلز نے تیسری پوزیشن کے لیے منتخب کیا۔ دو ماڈلز نے انگلینڈ جبکہ ایک نے فرانس کو تیسرے نمبر پر رکھا۔

الجزیرہ کے مطابق اے آئی ماڈلز کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ رواں ورلڈ کپ کی مضبوط ترین چار ٹیمیں فرانس، ارجنٹینا، اسپین اور انگلینڈ ہیں، تاہم مختلف ماڈلز نے حالیہ فارم، اسکواڈ کی گہرائی اور ٹورنامنٹ کے مومینٹم کو مختلف انداز میں اہمیت دی۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنلز میں فرانس کا مقابلہ اسپین سے جبکہ انگلینڈ کا سامنا دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سے ہوگا۔ تیسری پوزیشن کا میچ 18 جولائی جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اے آئی کی پیش گوئیوں نے شائقینِ فٹبال میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، تاہم حتمی فیصلہ میدان میں کھلاڑیوں کی کارکردگی ہی کرے گی کہ عالمی تاج کس کے سر سجے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بلوچستان میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان

محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز کے لیے موسم کی تازہ پیش گوئی جاری کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے