جمعرات , جون 18 2026

پاکستان ویمن کی مسلسل دوسری شکست

جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلہ جیت لیا

برمنگھم میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ویمن ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔

گروپ ون کے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم دیگر بیٹرز بڑی شراکت قائم کرنے میں ناکام رہیں۔

127 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستانی بولرز نے سخت مقابلہ دیا اور میچ آخری لمحات تک دلچسپ رہا۔ تاہم جنوبی افریقہ نے 16.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر کے فتح اپنے نام کر لی۔

جنوبی افریقہ کی اینیری ڈرکسن نے شاندار نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 52 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ دوسری جانب پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کی آل راؤنڈ کارکردگی کو سراہا گیا اور انہیں میچ کے نمایاں کھلاڑیوں میں شمار کیا گیا۔

اس شکست کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو دھچکا پہنچا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ نے ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ ٹیم اب اپنے آئندہ میچوں میں بہتر کارکردگی دکھا کر ایونٹ میں واپسی کی کوشش کرے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سجل علی-احد رضا میر پھر سوشل میڈیا بحث کا مرکز

سجل علی اور احد رضا میر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے