جمعہ , جون 5 2026

ایل این جی: اسپاٹ مارکیٹ سے مہنگی خریداری

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے اسپاٹ مارکیٹ سے درآمد کیے جانے والے ایک ایل این جی کارگو کے لیے بین الاقوامی ٹینڈر بولیوں کا جائزہ مکمل کرتے ہوئے بی پی سنگاپور کو سب سے کم قیمت دینے والا کامیاب بولی دہندہ قرار دے دیا ہے۔

پی ایل ایل کی جانب سے جاری کردہ ایویلیوایشن رپورٹ کے مطابق 6 سے 7 جون 2026 کے دوران ڈیلیوری کے لیے ایک ایل این جی کارگو کی خریداری کا ٹینڈر سنگل اسٹیج، ٹو انویلپ طریقہ کار کے تحت منعقد کیا گیا۔ یہ عمل پبلک پروکیورمنٹ رولز 2004 کے مطابق مکمل کیا گیا۔

ٹینڈر میں مجموعی طور پر پانچ بین الاقوامی کمپنیوں نے حصہ لیا، جن میں سے چار کمپنیاں تکنیکی جانچ کے مرحلے میں کامیاب قرار پائیں جبکہ ایک کمپنی کی بولی تکنیکی معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث مسترد کر دی گئی۔ پی ایل ایل کے مطابق نااہل قرار دی گئی کمپنی کی مالیاتی بولی کھولے بغیر واپس کر دی گئی۔

مالیاتی بولیوں کے جائزے کے بعد بی پی سنگاپور نے 19.1337 امریکی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی سب سے کم قیمت پیش کی، جس کے باعث اسے کامیاب قرار دیا گیا۔ اس کے مقابلے میں ویٹول بحرین نے 19.1350 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش کی، جو معمولی فرق سے زیادہ تھی۔

دیگر تکنیکی طور پر اہل بولی دہندگان میں ٹوٹل انرجیز گیس اینڈ پاور لمیٹڈ نے 19.8400 ڈالر جبکہ سوکار ٹریڈنگ نے 19.9422 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیشکش جمع کرائی۔

رپورٹ کے مطابق پیٹروچائنا انٹرنیشنل سنگاپور تکنیکی جانچ کے معیار پر پورا نہ اتر سکی، جس کے باعث اس کی کمرشل آفر کھولے بغیر واپس کر دی گئی۔

یہ ٹینڈر نمبر PLL/IMP/LNGT66 کے تحت جاری کیا گیا تھا جبکہ اس کا پی پی آر اے ریفرنس نمبر TS0000007262E ہے۔ بولیاں 4 جون کو دوپہر دو بجے وصول کی گئیں، جبکہ تکنیکی اور مالیاتی بولیوں کا افتتاح اسی روز مقررہ اوقات میں کیا گیا۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ ملک میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کے لیے طویل المدتی معاہدوں کے ساتھ ساتھ اسپاٹ مارکیٹ سے بھی ایل این جی کارگوز خریدتی ہے تاکہ بجلی گھروں، صنعتوں اور دیگر شعبوں کو ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

حالیہ خریداری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مقامی گیس کی پیداوار اور بڑھتی ہوئی طلب کے درمیان فرق کو پورا کرنے کے لیے پاکستان درآمدی ایل این جی پر انحصار کر رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سمر کیمپ: شرکت رضاکارانہ، اضافی فیس پر پابندی

طلبہ کی صحت، سہولت اور گرمیوں کے دوران محفوظ تعلیمی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے