اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

آئی سی سی جائزہ وفد قذافی اسٹیڈیم پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا وفد چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کراچی کے بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور پہنچ گیا۔

پی سی بی حکام آئی سی سی وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، وفد نے لاہور کے نجی ہوٹل کا وزٹ کیا۔

آئی سی سی ایونٹ آپریشنز کی سینئر مینجر سارہ ایڈگر، منیجر عون زیدی اسٹیڈیم کا جائزہ لیں گے جبکہ آئی سی سی ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

گزشتہ روز آئی سی سی کے وفد نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کراچی کا دورہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی۔

آئی سی سی کے ایک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کی سرِ فہرست 7 ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ کے لیے اپنی پوزیشن محفوظ کر لی تھی جبکہ پاکستان نے بطورِ میزبان اس کے لیے کوالیفائی کیا۔

پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …