google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کولن منرو کی ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

کولن منرو کی ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، مارو یا مر جاؤ صورتحال کا میچ جتوانے والے کولن منرو کی ناک آؤٹ میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ 

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر کولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے۔ 

انجری کے باعث بائیں ہاتھ کے منرو کی کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے ایلیمنیٹر میں شرکت مشکوک ہے۔ 

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پہلا ایلیمنیٹر جیت جانے کی صورت میں دوسرے ایلیمنیٹر میں منرو کی فائنل الیون میں شرکت کا فیصلہ فٹنس ٹیسٹ کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ کولن منرو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ٹی 20 اسکواڈ کو نیا خون فراہم کرنے کیلئے بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی …