پیر , دسمبر 1 2025

پری کوارٹر فائنل مقابلے میں شکست کے بعد پاکستان مقابلے سے باہر

ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپین شپ میں قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔  

ازبکستان میں جاری عالمی انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو پری کوارٹر فائنل مقابلے میں پولینڈ کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں پولینڈ نے پاکستان کو 2-3 سیٹ سے شکست دی۔

میچ کے آغاز کے ساتھ ہی قومی نوجوان کھلاڑیوں نے حریف ٹیم پر بھرپور اٹیک کیا اور پہلا سیٹ 21-25 سے جیت لیا، دوسرے سیٹ میں پولینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے 23-25 سے فتح اپنے نام کی۔

تیسرے سیٹ میں ایک بار پھر شاہینوں نے پلٹ کر وار کیا اور 17-25 سے جیت کر مقابلے میں 1-2 کی سبقت حاصل کر لی، چوتھے سیٹ میں پولینڈ نے میچ میں واپسی کرتے ہوئے 21-25 سے فتح اپنے نام کی، پانچویں سیٹ میں حریف ٹیم نے 16-18 سے کامیابی سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ابتدائی چاروں میچز میں فتوحات حاصل کی تھیں، قومی انڈر 19 ٹیم نے 24 جولائی کو بلجیئم کو 0-3 سیٹ سے مات دی۔

25 جولائی کو پاکستان نے میزبان ازبکستان کو 0-3 سے بآسانی شکست دی جب کہ 26 جولائی کو پاکستان نے ترکیہ کو 0-3 سے پچھاڑ کر فتوحات کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔

28 جولائی کو پیتو ریکو کیخلاف میچ میں بھی پاکستان نے 0-3 سے میدان مار لیا، تاہم، پانچویں میچ میں پاکستان کو ارجنٹینیا کیخلاف 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی کے لیے ایک ابتدائی ورکنگ …