اتوار , جون 14 2026

افغان شائقین کی خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی

نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود غیر ملکی شائقین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے جس پر پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے اظہار مذمت کیا ہے۔

پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پرافغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگا نوئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بدزبانی پر اظہار مذمت کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میکسیکو اور جنوبی کوریا کی فتوحات، شاندار آغاز

فیفا ورلڈ کپ فٹبال 2026 کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب اور سنسنی خیز مقابلوں …