بدھ , جولائی 29 2026

بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات نہ ہوسکی

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے پارٹی رہنماؤں کی آج ملاقات نہیں ہوسکی،

پارٹی رہنما بانی سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔

علامہ ناصر عباس، اعظم سواتی، صاحبزادہ حامد رضا اور خالد یوسف چوہدری اڈیالہ پہنچے تھے۔

علامہ راجا ناصر عباس کا کہنا تھا کہ کئی کئی گھنٹے انتظار کرواکر واپس بھیج دیا جاتا ہے، پتا نہیں حکومت کو کس بات کا خوف ہے،

ملاقات ہمارا قانونی حق ہے، ایسے رویوں سے حکومت اپنے سمیت پورے ملک کو ڈبو رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

IPPs کو 7,275 ارب روپے کی کیپیسٹی ادائیگیاں

سینیٹ کمیٹی میں نیپرا نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ساڑھے پانچ برس کے دوران آئی …