جمعہ , ستمبر 11 2026
بریکنگ نیوز

وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ میں توسیع کر دی گئی، نئے شامل ہونے والے وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت نے حلف اٹھا لیا۔

تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر مملکت آصف علی زرداری نے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والے وفاقی وزرا میں حنیف عباسی، معین وٹو، مصطفیٰ کمال، سردار یوسف، علی پرویز، شزہ فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی، پیر عمران شاہ، اورنگزیب کھچی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل شامل ہیں۔

حلف اٹھانے والے وزرائے مملکت میں ملک رشید، ارمغان سبحانی، طلال چوہدری، کھیئل داس، رحمٰن کانجو، بلال کیانی، مختیار بھرت، شذرہ منصب، انور چوہدری، وجیہہ قمر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم کے 3 مشیر توقیر شاہ، پرویز خٹک اور محمد علی نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی کا ہفتہ وار چارٹ جس میں 10 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تبدیلی دکھائی گئی ہے

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ، ایندھن مہنگا مگر سبزیاں سستی

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی 10 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران …