ہفتہ , مئی 2 2026

بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جارہی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 46 رنز سے ہرا دیا۔

دنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بلائنڈ ٹیم 225 رنز کے تعاقب میں 6 وکٹوں پر 178 رنز تک محدود رہی، یوں سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

آج کی اننگز میں پاکستان کے محمد سلمان 58، بدر منیر 30 اور نثار علی 25 رنز بناسکے۔

اس سے قبل بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں پر 224 رنز بنائے تھے، یوں سنیل رمیش 86 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

دوسرے میچ کے مہمان خصوصی پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد تھے، دبئی میں سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل ایلیمنیٹر 1 آج لاہور میں کھیلا جائے گا

قزافی اسٹیڈیم میں شام 7 بجے اہم ناک آؤٹ مقابلہ پاکستان سپر لیگ 2026 کا …