اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

دبئی میں پاک، بھارت کرکٹ سیریز

دبئی میں شیڈول سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز پاک، بھارت سیریز میں تبدیل ہوگئی۔

سہ ملکی بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے لئے تاخیر سے این او سی ملنے کے باعث سری لنکا کی ٹیم ایونٹ سے آؤٹ ہو گئی جس کے بعد سیریز پاک اور بھارت کے مقابلوں میں تبدیل ہوگئی ہے۔

آرگناٸزنگ کمیٹی نے سری لنکن بلاٸنڈ  کرکٹ ٹیم کی فلاٸٹ مس ہونے پر اب پاک، بھارت کرکٹ سیریز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج دبئی میں کھیلا جارہا ہے  جبکہ دوسرا میچ 23 فروری اور تیسرا میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

چیٸرمین انڈین بلاٸنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کہتے ہیں سہ ملکی سیریز کو پاک بھارت مقابلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ مشاورت سے ہوا، سری لنکا کے نہ آنے پر افسوس ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …