منگل , جولائی 28 2026

خیبرپختونخوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

خیبرپختونخوا میں تمام اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ صوبے میں تمام 6 جنوری تک اسکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبےکے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تعلیمی اداروں میں ہراسانی ناقابل برداشت

سپریم کورٹ نے تعلیمی اداروں میں جنسی ہراسانی کے خاتمے کے لیے اہم فیصلہ دیتے …