
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نظرثانی شدہ پیٹرولیم پرائسنگ میکنزم کی روشنی میں ایکس ڈپو قیمتوں میں کمی کی سفارش کی، جسے حکومت نے منظور کر لیا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 07 اگست 2026 (بروز جمعہ) سے ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 383.86 روپے سے کم ہو کر 382.36 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرول (موٹر اسپرٹ) کی قیمت میں زیادہ نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جو 3 روپے 19 پیسے کم ہو کر 333.01 روپے سے 329.82 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر روز بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔
UrduLead UrduLead