
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 کے ایک انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کولمبیا کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
مقررہ وقت اور اضافی وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں، جس کے باعث میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے چار کامیاب پنالٹیز اسکور کیں، جبکہ کولمبیا تین پنالٹیز ہی جال میں پہنچا سکا، یوں سوئس ٹیم نے آخری آٹھ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا اور کئی بہترین مواقع ضائع کیے، تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ یا اضافی وقت میں برتری حاصل نہ کر سکی۔
اس فتح کے ساتھ سوئٹزرلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی، جبکہ کولمبیا کا ٹورنامنٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
UrduLead UrduLead