ساہیوال کے معروف ریسٹورنٹ سے لاکھوں روپے کی ریکوری

ساہیوال میں ٹیکس چوری کے ایک بڑے کیس کا انکشاف ہوا ہے، جہاں ریجنل ٹیکس آفس (RTO) ساہیوال نے ایک معروف فاسٹ فوڈ چین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کم ظاہر کی گئی سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری بے نقاب کر دی۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 175C کے تحت کی گئی اس کارروائی میں نشاندہی ہوئی کہ متعلقہ ریسٹورنٹ اپنی اصل فروخت کو ٹیکس حکام کے سامنے کم ظاہر کر رہا تھا، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔
بعد ازاں ایف بی آر کی خصوصی مانیٹرنگ ٹیم نے موقع پر جا کر سیلز کی نگرانی کی، جس دوران ریکارڈ اور حقیقی فروخت میں واضح فرق سامنے آیا۔ ابتدائی جانچ کے بعد ٹیکس واجبات کی مد میں فوری طور پر 40 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی، جو قومی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔
یہ کارروائی ساہیوال میں واقع معروف فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ Cheezious کے خلاف کی گئی۔
چیف کمشنر آر ٹی او ساہیوال نے ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس چوری اور آمدن چھپانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ قومی خزانے کو ہونے والے نقصان کا مؤثر طور پر ازالہ کیا جا سکے۔
UrduLead UrduLead